25 مئی 2013 - 19:30
ہندوستان میں کانگرنس کے قافلے پر حملہ ۳۰ افراد ہلاک

ھندوستان میں کانگریس کے قافلے پر حملے میں اس پارٹی کے رہنماوٴں سمیت30 افراد ہلاک ہوگئے۔

ابنا: نئی دھلی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق اس ملک کی ریاست چھتیس گڑھ میں 2 سوماوٴ نواز باغیوں کی طرف سے بارودی سرنگ اور خود کار ہتھیاروں سے حکمران جماعت کانگریس پارٹی کے علاقائی رہنماوٴں اور کارکنوں کے قافلے پر حملہ کیاگیا۔ جس میں بعض ذرائع کے مطابق 30افراد ہلاک24 زخمی ہوئے۔ ریاستی پولیس سربراہ آر کے وِج کے مطابق مرنے والوں میں کانگریس پارٹی کے2ریاستی رہنما اور 5 پولیس افسران بھی شامل ہیں۔ اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس ملک کے وزیراعظم من موہن سنگھ کاکہناہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲